Live Updates

کھیلوں کا فروغ صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اتوار 18 مئی 2025 13:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) کھیلوں کا فروغ صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے۔ کھیل نوجوانوں کو نہ صرف جسمانی طور پر توانا رکھتا ہے بلکہ ان میں نظم و ضبط، قیادت، محنت اور ٹیم ورک کا جذبہ بھی پیدا کرتا ہے۔ نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اور ان کی مثبت سرگرمیوں میں شمولیت ایک ترقی یافتہ قوم کی علامت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کوبے چک میں سجاد میموریل سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ٹورنامنٹ کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایسے اقدامات دیہی و شہری نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع دیتے ہیں۔ انہوں نے حکومت اور نجی اداروں پر زور دیا کہ مقامی سطح پر کھیلوں کی سرپرستی کو فروغ دیں تاکہ نوجوان نسل منفی سرگرمیوں سے دور رہے۔اس موقع پر علاقے بھر سے نوجوان کھلاڑیوں، عوامی نمائندوں اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔اختتام پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات