Live Updates

کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر کو افغانستان میں قتل کر دیا گیا

ْعبدالواحد افغان ضلع ارغنداب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، افغان سکیورٹی ذرائع

اتوار 18 مئی 2025 15:00

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اہم لیڈر عبدالواحد کو افغانستان میں قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

افغان سکیورٹی ذرائع کے مطابق عبدالواحد افغان ضلع ارغنداب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔افغان سکیورٹی ذرائع کے مطابق عبدالواحد اپریل 2025 میں اپنے گروہ کے ساتھ افغانستان منتقل ہوا تھا، عبدالواحد جنوبی وزیرستان میں دہشتگرد حملوں میں مطلوب تھا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات