
ٹی ایم سیز کے ریٹائر ملازمین کے نمائندوں کی سجن یونین کے صدر سید ذوالفقارشاہ سے ملاقات،پینشن کیسز کی پیش رفت سے آگاہ کیا
اتوار 18 مئی 2025 16:00
(جاری ہے)
اور ڈائریکٹر ویلیفئر کے ایم سی سے مسلسل رابطے میں رہنے سے آگاہ کیا۔ اور انہیں بتایا کہ پینشن کی ادائیگی کیلیے شبانہ روز کوششیں جاری ہیں۔
ریٹائر ملازمین کے نمائندوں نے کہا کہ کچھ عناصر پینشن کے معاملے کو سیاست کی بھینٹ چڑھاکر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔انہوں مذید کہا کہ ہم 2008 سے سجن یونین کی پینشن کی ادائیگی میں باقاعدگی لانے اور ڈی ایم سیز کے زمے 48 ماہ کی ادائیگیاں دو ارب55لاکھ حکومت سندھ سے اقساط میں 2015 سے کروانے میں سجن یونین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔منتخب نمائندوں اور سیاستدانوں نے ریٹائر و وفات یافتہ ملازمین کو سوائے ذلیل وخوار کرنے کیکچھ نہیں کیا۔صرف سجن یونین نے ریٹائر وحاضر سروس ملازمین کی تنخواہوں ،پینشن،واجبات کی ادائیگی میں عملی اور فعال کردار ادا کرکے ہر ماہ 65 کروڑ کی اسپیشل گرانٹ،39 کروڑ 97 لاکھ کی براہ راست کٹوتی کے ایم سی کو جاری کروائی ہے۔جس کی وجہ سے آج ملازمین کو باقاعدگی سے تنخواہیں اور ریگولر 24 ہزار سے زائد پینشنرز کو ماہانہ پینشن ادا کی جارہی ہے۔سید ذوالفقارشاہ نے کہا کہ ٹی ایم س کے ریٹائر ملازمین کے پینشن کیسز فائنل ہونے پر انہیں پینشن کی ادائیگی انشا اللہ شروع کروادی جائے گی۔ریٹائر ایمپلائز نے کراچی کے عوامی نمائندوں اور سیاسی جماعتوں کے اس سلسلے میں منفی کردار پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر سیاسی یونین ہونے کے باوجود سجن یونین نے کراچی کے بلدیاتی ملازمین کیلیے گزشتہ 25 برسوں سے جو عملی کرداراحتجاجوں،مظاہروں،دھرنوں اور عدالتوں کے ذریعے ادا کیا ہے۔وہ لائق دادوتحسین ہے۔سید ذوالفقارشاہ نے انہیں یقین دلایا کہ سجن یونین بلاتفریق رنگ ونسل کراچی سمیت صوبے بھر کے بلدیاتی ملازمین کے حقوق کی جنگ لڑتی رہی ہے اور لڑتی رہے گی۔چاہے اس کے لیے کوئی بھی قربانی دینی پڑے۔مزید قومی خبریں
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.