پاکستانی افواج نے بھارت کو عبرتناک شکست د ے کر مودی کے ناپاک عزائم کو ملیا میٹ کر دیا،پرچم فاونڈیشن رجسٹرڈ

اتوار 18 مئی 2025 17:00

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) افواج پاکستان پوری قوم کا فخر ہیں۔پاکستانی افواج نے بھارت کو عبرتناک شکست د ے کر مودی کے ناپاک عزائم کو ملیا میٹ کر دیا۔ بھارت 10 مئی کوہمیشہ یاد رکھے گا کہ کس طرح پاکستانی شاہینوں نے اس کے ملک میں گھس کر اس کو مارا۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار پرچم فاونڈیشن رجسٹرڈ کے زیر اہتمام نکالی گئی اظہار تشکر ریلی سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبید رحمت، محمد سرور چوہان صدر پرچم فاونڈیشن، ڈاکٹر خالدمحمود مرکزی صدر پاکستان جرنلسٹس کونسل، ڈاکٹر سید رضا سلطان نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ریلی میں ڈاکٹر قاضی انصر، سید انصر محمود، ڈاکٹر ارسلان بٹ، صائم کامی، ندیم گوندل، اور محمد اشفاق نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر محمدسرور چوہان نے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچارکرکے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کر دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اظہار تشکر ریلی سوشل ویلفیئر آفس سے شروع ہو کر حاجی پورہ چوک سیالکوٹ روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔شرکاء نے پاک آرمی زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگا۔\378