نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارکل سے چین کاتین روزہ سرکاری دورہ کریں گے

اتوار 18 مئی 2025 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر 19 سے 21 مئی تک بیجنگ کا سرکاری دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈارچینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ جنوبی ایشیا کی ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال اور امن و استحکام پر اس کے مضمرات پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔

دونوں فریقین پاک چین دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا بھی جائزہ لیں گے اور باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان جاری اعلیٰ سطحی تبادلوں کا حصہ ہے۔ یہ آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔\932