جیکب آباد،جے یو آئی کی جانب سے 15 جون کو حیدرآباد میں دفاع وطن و اسرائیل مردہ باد ملین مارچ کا اعلان، مولانا فضل الرحمان خصوصی خطاب کریں گے

اتوار 18 مئی 2025 18:25

= جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2025ء)جے یو آئی کی جانب سے 15 جون کو حیدرآباد میں دفاع وطن و اسرائیل مردہ باد ملین مارچ کا اعلان، مولانا فضل الرحمان خصوصی خطاب کریں گی.قائد سندھ علامہ راشد محمود سومروتفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے ملک گیر سطح پر اسرائیل کی جارحیت اور فلسطینی عوام پر ظلم و بربریت کے خلاف بھرپور آواز بلند کرنے کی طرح "دفاع وطن و اسرائیل مردہ باد" کے عنوان سے ملین مارچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں جے یو آئی سندھ کے قائد علامہ راشد محمود سومرو نے اعلان کیا ہے کہ 15 جون 2025 کو حیدرآباد میں ایک عظیم الشان ملین مارچ منعقد ہوگا، جس میں لاکھوں افراد کی شرکت کرینگے۔پریس ریلیز کے مطابق جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان اس تاریخی ملین مارچ سے خصوصی خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

اٴْن کے ہمراہ ممتاز پارلیمنٹرین، علمائے کرام، سماجی شخصیات، وکلاء، طلبہ تنظیموں کے رہنما، سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

علامہ راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھانا ہمارا دینی، قومی اور انسانی فریضہ ہے۔ اسرائیل کے ظلم، بربریت اور معصوم بچوں و عورتوں کی شہادتوں پر عالم اسلام کی خاموشی افسوسناک ہے۔ جے یو آئی ہمیشہ مظلوموں کی حمایت میں کھڑی رہی ہے اور یہ مارچ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔جے یو آئی سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مارچ کی تیاریاں شروع کی گئی ہیں، کارکنان کی بڑی تعداد پہلے ہی قافلے روانہ ہونے کے لیے تیار ہیں۔

مارچ میں شریک ہونے والے وفود کے خیرمقدم کے لیے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ قائم کیے جائیں گے، جب کہ مختلف علاقوں میں جے یو آئی کی جانب سے آگاہی مہم بھی جاری ہے تاکہ عوام زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوں۔اس موقع پر ڈاکٹر اے جی انصاری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے اور وطن عزیز کے دفاع کے لیے اس تاریخی مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔ یہ مارچ دنیا کو یہ پیغام دے گا کہ پاکستان کے عوام مظلوم کے ساتھ ہیں اور ظالم کے خلاف یک زبان ہیں۔