Live Updates

کے پی میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ، اربوں کے سکینڈل سامنے آ رہے ہیں،فیصل کنڈی

صوبے کا 12سال کا بجٹ کرپشن میں چلا گیا، اگر میرے کے پاس اختیار ہوتا تو ان کو الٹا لٹکا چکا ہوتا،گورنر

اتوار 18 مئی 2025 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے، اربوں کے سکینڈل سامنے آ رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ اگر ان کی جگہ کوئی اور پارٹی کرپشن کرتی تو گرفتاریاں ہو چکی ہوتیں، پی ٹی آئی کی حکومت کی کرپشن کے سہولت کار اسلام آباد میں بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ صوبے کا 12سال کا بجٹ کرپشن میں چلا گیا، خیبر پختونخوا حکومت میں جو بھی کرپٹ ہے اسے فوری گرفتار کیا جائے، اگر گورنر کے پاس اختیار ہوتا تو اب تک ان کو الٹا لٹکا چکا ہوتا۔گورنر کے پی نے کہاکہ ریاست نے وعدہ کیا تھا کہ ضم اضلاع میں 100ارب روپے خرچ کیے جائیں گے، مگر 6سے 7ارب روپے ملتے ہیں، بلاول بھٹو دنیا میں پاکستان کا مقدمہ لے کر جا رہے ہیں۔اس سے قبل گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نئے شہر آباد ہونے چاہئیں، نئے شہروں کو آباد کرنا حکومت کا کام ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، پشاور میں زمین ختم ہو چکی ہے، ہائی رائزنگ فلیٹس بننے چاہئیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات