Live Updates

پاکستانی فنکاروں کی امن سے محبت کے پیغام کی دنیا معترف، عالمی جریدے خلیج ٹائمز نے معروف اداکار احسن خان کے پیغام کو سرورق پر شائع کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 19 مئی 2025 13:35

پاکستانی فنکاروں کی امن سے محبت کے پیغام کی دنیا معترف، عالمی جریدے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2025ء) پاکستانی فنکاروں کی امن سے محبت کے پیغام کی دنیا معترف، عالمی جریدے خلیج ٹائمز نے معروف اداکار احسن خان کے پیغام کو سرورق پر شائع کیا اور اسے موجودہ تناظر میں بہترین پیغام قرار دیا،، عالمی جریدے اخبار خلیج ٹائم کے سرورق پر پاکستان کے معروف اداکار احسن خان کا پیغام شائع کیا گیا جس میں احسن خان  نے کہا ہم سب امن و سکون سے لبریز خطے میں رہنے کے قابل ہیں کیونکہ ہم محبتیں باٹننے اور نفرتیں کم کرنیوالے فنکار ہیں اس لیے ہمیں ایسی دھرتی میں رہنا ہے جہاں ہر طرف امن کے سائے ہوں اور عوام پرسکون زندگی گزار سکیں۔

(جاری ہے)


اداکار احسن خان کے اس پیغام کو بین الاوامی سطح پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور بے حد پسند کیا جا رہا ہے اداکار احسن خان شوبز کی دنیا کے ایسے ستارے ہے جو اداکاری کے ساتھ ساتھ سوشل ایشوز کے حوالے سے جانے پہچانے جاتے ہیں چاہیے وہ چائلڈ لیبر ہو یا دیگر انسانی حقوق کے حوالے سے ہونے تقریبات میں خاصے سرگرم رہتے ہیں جبکہ سماجی فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرتے ہے یہی وجہ ہے کہ ان کو نہ صرف پاکستان بلکے دنیا بھر میں خاصی مقبولیت حاصل ہوئی ہے خلیج ٹائمز  میی بھی ان کاوشوں کو بین الاقوامی سطح پر شائع کیا گیا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات