Live Updates

اسلامک ڈیجیٹل اکانومی کے موضوع پرتیسری ایک روزہ سالانہ کانفرنس کل مقامی ہوٹل میں منعقدہوگی

پیر 19 مئی 2025 14:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے تحت نیشنل اسلامک اکنامک فورم (NIEF)اور دارالعلوم میمن کے اشتراک سے اسلامک ڈیجیٹل اکانومی کے موضوع پرتیسری ایک روزہ سالانہ کانفرنس کل (منگل )20مئی مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی۔کانفرنس کا آغاز صبح نو بجے ہوگا۔کانفرنس کے مہمان خصوصی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد ہیں۔

دیگر اہم مقررین میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری ،اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مفتی راغب نعیمی ،سیلانی کے بانی اور چیئرمین مولانا بشیر فاروق کے علاوہ بینکوں کے صدور ،اہم کاروباری اور تجارتی شخصیات شامل ہیں۔کانفرنس میںفنٹیک ،ڈیجیٹل کرنسی ، بلاسود بینکاری اور اسلامک بینکنگ کے حوالے سے خصوصی گفتگو ہوگی اور گروپ سیشنز ہوں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عدالت عظمی نے 2027 تک بینکوں کو اسلامک بینکنگ سسٹم میں ڈھالنے اور لین دین کو بلاسود بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی مولانا بشیر فاروقی پہلے ہی سود کے خلاف اعلان جنگ کرچکے ہیں۔نیف کا قیام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جو مستقبل کے لیے ایسے بینکار تیار کررہا ہے جو اسلامک بینکنگ اور بلا سود بینکاری کے تمام امور سے واقف ہوں اور جدید اسلامک بینکاری کو ماہرانہ انداز سے لاگو کرسکیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات