مرکزی اشاعت التوحید و السنت کے زیر اہتمام توحید وسنت کانفرنس 25 مئی کو ہو گئی

پیر 19 مئی 2025 14:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)مرکزی اشاعت التوحید و السنت کے زیر اہتمام توحید وسنت کانفرنس 25 مئی کو ہو گئی جس میں جماعت کے قائد مولانا کلیم اللہ ملتانی اور دیگر جید علما خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق مرکزی جمعیت اشاعت التوحید والسنہ سرگودھا کے ضلعی راہنما ملک ضیا الحق نے بتایا کہ جماعت کے زیر اہتمام توحید و سنت کانفرنس 25 مئی کو ہو گی جس سے مرکزی اشاعت التوحید و السنت کہ مرکزی امیر علامہ کلیم اللہ ملتانی اور دیگر جید علما و مشائخ خطاب کریں گے اس کانفرنس کے کوارڈینیٹر رانا احتشام شانی نے بتایا کہ اس عظیم الشان کانفرنس کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے کر کارکنان کو متحرک کر دیا گیا ہے اس عظیم الشان توحید وسنت کانفرنس میں ضلع بھر سے جماعت کہ علما و کارکنان کے قافلے شرکت کے لئے سرگودھا آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :