چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل شاہ کی سکھر نیشنل پریس کلب آمد ، نومنتخب باڈی کو مبارکباد پیش کی

پیر 19 مئی 2025 15:04

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) چيئرمين ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کی سکھر نیشنل پریس کلب آمد ، نومنتخب عهديداران کو مبارکباد پيش کي ۔ چیئرمین ضلع کونسل سکهر سید کمیل حیدر شاہ اپنی کابینہ کے ہمراہ سکھر نیشنل پریس کلب کے دورے پر پہنچے، ڈپٹی کمشنر سکھر محمد بخش راجہ دھاریجو، ٹاؤن چیئرمین طارق حسین چوہان، عزیز اللہ مغل، سردار تقی خان دھاریجو، یوسی چیئرمین احسان علی لاشاری، وائس چيئرمين مرتضی گھانگھرو و دیگر ٹائون چیئرمین ان کے ہمراہ تھے. سکھر نیشنل پریس کلب کے جنرل سیکرٹری پراگ شرما اور عہدیداران نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔

انہوں نے کہاکہ ہم صحافی کسی بھی جماعت، گروہ، حکومت، ادارے یا کسی فرد کے خلاف نہیں ہوتے، ہم صرف غلط کام کی نشاندہی کرتے ہیں، تاکہ متعلقہ حکام ان کا نوٹس لے سکیں ، اس موقع پر ضلع چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ نے سکھر نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی صحافت کی آزادی پر یقین رکھتی بے، سندھ حکومت شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کی راہ پر چلتے ہوئے صحافیوں کے فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں تاکہ ورکنگ جرنلسٹس کے لیے آسانیاں پیدا ہوسکیں۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت کی جانب سے بیمار اور بزرگ صحافیوں کو وظیفہ دیا جاتا ہے ۔