بارڈر سے واپسی پر پاک فوج کے دستوں کا لاہور کے شہریوں کی جانب سے پرتپاک استقبال

لاہور کے شہریوں نے پاک فوج کے جوانوں اور ٹینکوں پر پھولوں کی برسات کر دی ، بھرپور نعرے بازی

پیر 19 مئی 2025 16:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء) بھارت سے جنگ کے بعد بارڈر سے واپسی پر پاک فوج کے دستوں کا زندہ دلان لاہور کی جانب سے پر تپاک استقبال کیا گیا۔لاہور کے شہریوں نے پاک فوج کے جوانوں اور ٹینکوں پر پھولوں کی برسات کی۔

(جاری ہے)

شہریوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔قومی پرچم اٹھائے شہری فخر اور خوشی سے جھوم اٹھے، پاک فوج زندہ باد کے نعرے اور جشن کا سماں رہا۔شہریوں نے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم دہرایا۔