Live Updates

موجودہ ملکی حالات کے پیشِ نظر محکمہ سول دیفنس میں رضاکاران کی بھرتی کا عمل جاری

پیر 19 مئی 2025 16:31

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء) موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر محکمہ سول دیفنس میںنرضاکاران کی بھرتی کا عمل جاری۔ محکمہ سول ڈیفنس کی طرف سے جاری کردہ اشتہار کے مطابق تنظیم شہری دفاع جنگ یا ہنگامی حالات میں شہریوں کو بھرپور تحفظ فراہم کرتی ہے۔ رضا کاروں کو بھرتی کرکے ان کی فرسٹ ایڈ، فائر فائٹنگ اور ریسکیو کی تربیت دی جاتی ہے۔

جنگ یا ہنگامی حالات میں سرکاری اداروںنکے ساتھ مل کر سول ڈیفنس رضاکار منظم انداز میں شہریوںنکے تحفظ کے لیے کام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران علی، ڈپٹی کمشنر /کنٹرولر سول ڈیفنس قصورکاکہنا ہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میںتنظیم شہری دفاع کو رضاکاران کی اشد ضرورت ہے۔ محب وطن شہری جو تنظیم شہری دفاع کا حصہ بننا چاہتے ہیںنوہ سول ڈیفنس آفس (03014154021)، ضلع کونسل ہال قصور (03014154021)، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آفس(03116536970)، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں آفس(03072918621) اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن آفس(03072918621)میںقائم کیمپوں پر اپنے شناختی کارڈ کی کاپی اور2 عدد فریش پاسپورٹ سائز تصاویرلے کر اپنا اندراج کروائیں۔

خواہش مند شہری مندرجہ بالا نمبر ز پر اپنا نام وپتہ، شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر لکھ کر واٹس ایپ پر بھی بھیج سکتے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات