Live Updates

معروف ماہر اقتصادیات ڈاکٹر عشرت حسین ایس ڈی پی آئی سے وابستہ ہو گئے

پیر 19 مئی 2025 17:25

معروف ماہر اقتصادیات  ڈاکٹر عشرت حسین ایس ڈی پی آئی سے وابستہ ہو گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) ملک کے معروف ماہر اقتصادیات سابق گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان و سابق مشیر وزیر اعظم برائے ادارہ جاتی اصلاحات گذشتہ روز ایس ڈی پی آئی میں سینئر مشیر کی حیثیت سےوابستہ ہو گئے ۔ ڈاکٹر عشرت حسین گزشتہ پانچ دہائیوں سے مختلف سطح پر شوہداتی بنیاد پر اصلاحات میں اہم خدمات انجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے پائیدار ترقی میں سب معاشی واقتصادی طور پر سرکاری ادارہ جات کی اصلاحات پر تحقیق و مشاہدات کریں گے۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے سر براہ ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نےکہا کہ ڈاکٹر عشرت حسین کی ہمارےادارے سے وابستگی بلاشبہ ملک اور اداروں کے لئے خوش آئند اقدام ہو گا۔ ادارے ، نوجوانوں کو ڈاکٹر عشرت حسین کی مہارت، ذہانت اور وسیع البنیاد تجربے سے مستفید ہونے کا موقع میسر آئے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات