Live Updates

خواہش ہے مذاکرات ہونے چاہئیں پر ابھی کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے‘بیرسٹرگوہر

پیر 19 مئی 2025 22:15

خواہش ہے مذاکرات ہونے چاہئیں پر ابھی کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے‘بیرسٹرگوہر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2025ء)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خبروں کی تردید کر دی اورکہا ہے کہ میری خواہش ہے مذاکرات ہونے چاہئیں پر ابھی کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی خبر فیک اور جعلی ہے ‘ہم نے نہ ہی کوئی ایسی میٹنگ کی ہے اور نہ ہی یہ کوئی ایجنڈا ہے ‘میں ضرور کہوں گاوقت کے ساتھ چیزیں بدلنی چاہئیں ایک ہفتے میں سب کچھ بدل گیا۔

(جاری ہے)

بیرسٹرگوہرنے کہا کہ سیز فائر ہو گیاملک کی سب سے بڑی جماعت اور مقبول لیڈر کو آپ کب تک جیل میں رکھیں گے ۔پی ٹی آئی کے ساتھ بھی سیزفائر ہونی چاہئے‘ اب بہت ہو گیا‘پے رول پہ رہائی تو ہم بھی نہیں چاہ رہے ان کی رہائی ہونی چاہیے‘ وہ کس گناہ میں اندر ہیں ان کے خلاف سب بے بنیاد کیسز ہیں۔بیرسٹرگوہر نے کہا کہ آاپ والدین کو جیل میں رکھیں اور بچوں کو بولیں آپ فنکشن میں آئیں تو یہ مشکل ہوگا،ہم بھی آپ کو سپورٹ کر رہے ہیں آپ بھی ہمیں سپورٹ کریں‘بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہونی چاہیے، سختیاں اب ختم ہونی چاہیے میری خواہش ہے مذاکرات ہونے چاہئیں پر ابھی کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات