
میرے ہوتے ہوئے کرپشن افسوسناک ہے
محکمے کرپشن سے مکمل پاک نہیں ہو سکے، کرپشن کے خلاف جامع کریک ڈاؤن کرنا ہوگا، مریم نواز کا پنجاب میں کرپشن ختم نہ ہونے کا اعتراف
محمد علی
پیر 19 مئی 2025
19:55

(جاری ہے)
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ اور صفائی کا معیار برقرار رکھنا بہت بڑا چیلنج ہے۔
کمشنر اور ڈی سی کو پرفارمنس کیلئے مکمل آزادی دی،کسی کو فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی اجازت نہیں۔ ارکان اسمبلی بھی اپنے اضلاع میں بہتر ی کی تعریف کرتے ہیں۔ پرفارمنس میں ہمارا مقابلہ کسی سابقہ حکومت سے نہیں، خود سے ہے۔ مجموعی پرفارمنس بہتر رہی مگر بہتری کی بہت گنجائش ہے۔ عوام میں ریلیف کا حقیقی احساس ہی کامیابی ہے۔ وقت بہت کم ہے، عوام کے لئے بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ محکمے کرپشن سے مکمل پاک نہیں ہو سکے، میرے ہوتے ہوئے کرپشن افسوس ناک ہے۔ کرپشن کے خلاف جامع کریک ڈاؤن کرنا ہوگا۔ اجلاس میں تمام تحصیلوں کے روڈز، مارکیٹوں اور بازاروں کی پائیدار اپ لفٹنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر شہر میں ماڈل رکشہ سٹینڈ بنانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لینڈ ایکوزیشن کیلئے حاصل اراضی کے مالکان کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق ادائیگی کا بھی حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تجاوزات کے خاتمے کے بعد واگزار کرائی سرکاری اراضی کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کا حکم دیا اور شہروں میں واگزار اور میسر سرکاری اراضی پر سپورٹس ایریا اور اربن فارسٹ قائم کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انتظامی افسروں کو تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے روزانہ وزٹ کرنے کی اورروڈز پر عارضی تجاوزات روکنے کے لئے لین مارکنگ کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے روڈز کے درمیان بجلی کے کھمبوں کو ہٹانے کی ہدایت کی اور نئی بننے والی سڑک کے ساتھ ٹف ٹائل فٹ پاتھ بنانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے غلہ،فروٹ اور سبزی منڈی کی شہروں سے باہر منتقلی اور یکساں طرز اپ لفٹنگ کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اوور ہیڈ برج پر پلانٹر اورون کلر یکساں تھیم لائٹنگ لگانے کی ہدایت کی اورسولر سٹریٹ لائٹس لگانے کا حکم دیا جبکہ روڈز کے درمیان یکساں طرز کے درخت لگانے کی ہدایت بھی کی۔ تمام اضلاع میں بلڈنگ بائی لاز پر پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فیصل آباد میں عوام کے لئے مزید الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرنے اور فیصل آباد کے تاریخی گھنٹہ گھر کے ہر بازار میں بہترین انفراسٹرکچر اور بیوٹی فیکیشن کی ہدایت کی۔مزید اہم خبریں
-
پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی کو تباہ و برباد کر دیا
-
سانحہ لیاری، کمشنر کراچی کی 13 گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر آمد
-
سکھر میں ٹرین کی چھت پر بیٹھے مسافر بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئے
-
میاں نوازشریف کی اڈیالہ جیل جانے کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں
-
حکومت نے بینکوں سے پیسے نکلوانے پر فائلرز پر بھی ٹیکس عائد کر دیا
-
کےپی اسمبلی میں ایمل ولی کی خواہش جلد پوری ہونے جارہی ہے
-
بانی پی ٹی آئی مائنس ہوگئے وہ اب سیاست میں اہم نہیں رہے
-
خیبرپختونخواہ کا بجٹ منظورنہ ہوتا تو ہماری حکومت بھی جاتی اور قصور بھی ہمارا ہوتا
-
عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے والی حکومت کی اشرافیہ پر نوازشات کی بارش
-
خیبرپختونخواہ حکومت مضبوط ہے ہمارا کوئی رکن اسمبلی کہیں نہیں جارہا
-
غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، کم از کم 35 فلسطینی ہلاک
-
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک ہزار500 روپے کی کمی ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.