Live Updates

بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کررہا اور پانی کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کررہا ہے

وزیراعظم نے جو کمیٹی تشکیل دی ہے اس کا مینڈیٹ واضح ہے، دنیا کو بتانا ہے کہ بھارت کیسے پاکستان کو پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے،پی ایم ایل این رہنماء خرم دستگیر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 مئی 2025 21:18

بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کررہا اور پانی کو بطور جنگی ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 19 مئی 2025ء ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کررہا اور پانی کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کررہا ہے، وزیراعظم نے جو کمیٹی تشکیل دی ہے اس کا مینڈیٹ واضح ہے۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بیک وقت چار محاذوں پر جنگ لڑنی ہے۔

وزیراعظم نے جو کمیٹی تشکیل دی ہے اس کا مینڈیٹ واضح ہے، دنیا کے سامنے بھارت کے اصل چہرے کو عیاں کرنا ہے، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کررہا ہے، بھارت پانی کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کررہا ہے، دنیا کو بتانا ہے کہ بھارت کیسے پاکستان کو پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے ایم این اے شیر افضل مروت نے کہا کہ جنگ ابھی ختم ہی نہیں ہوئی آپ نے پھر تفریق شروع کردی ہے، پی ٹی آئی کو بھی کمیٹی میں شامل کرنے سے یکجہتی اور متحد پاکستان کا پیغام جاتا ہے۔

8 فروری کو الیکشن چوری ہوا لیکن 9 فروری کو احتجاج کی کال نہ دینا پی ٹی آئی کی ناکامی ہے۔ سیاسی رہنماء مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ اپوزیشن کی نمائندگی ہوتی تو وفد کی آواز پاکستان کی آواز بن کر سامنے آتی۔ مغربی ممالک میں بھارت کا بیانیہ نہیں چل سکا۔ پی ٹی آئی کی بڑی ناکامی 8 فروری الیکشن کے بعد تھی، الیکشن میں پی ٹی آئی کے انتخابی نشانات ک وڈھونڈ کر ووٹ دیا۔ اگلے الیکشن 47 کے تحت لے کر چلتے بنیں، لیکن پی ٹی آئی کوئی احتجاج نہیں کرسکی۔ عوام نے اتنا بڑا پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا۔ موجودہ باہمی چپکلش کی قیمت عوام ادا کررہی ہے،ورلڈ بینک کی رپورٹ ہے کہ 46 فیصد پاکستانی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ 
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات