Live Updates

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا

فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 42 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 429 روپے بڑھ گئی ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 مئی 2025 20:30

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 19 مئی 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔

آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے کا تاریخی اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 3 لاکھ 42 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 429 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نئی قیمت 2 لاکھ 93 ہزار 638 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

 
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 281 روپے 76 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 12 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 747 روپے 44 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 731 روپے 91 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 917 روپے 03 پیسے اور قطری ریال کی قدر 77 روپے 30 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282 روپے 25 پیسے اور قیمت فروخت 283 روپے 75 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات