Live Updates

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی پاکستان میں جرمن سفیر الفریڈ گرانازسے ملاقات

پیر 19 مئی 2025 22:15

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی پاکستان میں جرمن سفیر الفریڈ گرانازسے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2025ء)وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی پاکستان میں جرمن سفیر جناب الفریڈ گرانازسے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر گفتگوکی گئی ۔اس موقع پر باہمی تعاون اور صنعتی شراکت داری کے مواقع پر بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی ترقی کے لیے جرمنی کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔

دونوں فریقین نے ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر پر تعاون بڑھانے پر بات کی۔ ریلوے سیکٹر میں جدید ٹیکنالوجی کے تبادلے پر غورکیا۔مستقبل میں مشترکہ پروجیکٹس پر کام کرنے کے امکانات موجود ہیں۔پاکستان اور جرمنی کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم کیاگیا۔وزیر ریلوے نے جرمن سفیر کو گولڑہ اسٹیشن کے تاریخی میوزیم کے دورے کی دعوت دی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات