Live Updates

بھارتی ڈیزائنرز کی حوصلہ افزائی بند کریں، میک اپ آرٹسٹ عمیر وقار کا دو ٹوک موقف

پیر 19 مئی 2025 21:28

بھارتی ڈیزائنرز کی حوصلہ افزائی بند کریں، میک اپ آرٹسٹ عمیر وقار کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2025ء) پاکستان کے معروف میک اپ آرٹسٹ اور اسٹائلسٹ عمیر وقار نے بھارتی ڈیزائنرز کے ملبوسات پہننے والی دلہنوں کا میک اپ کرنے سے انکار کرتے ہوئے دو ٹوک مقف اختیار کیا ہے کہ بھارتی ڈیزائنرز کی حوصلہ افزائی بند کی جائے اور مقامی فیشن انڈسٹری کو ترجیح دی جائے۔عمیر وقار جو پاکستان کی تقریبا تمام اے لسٹ اداکاراں اور ماڈلز کے ساتھ کام کرچکے ہیں، نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں اپنی عزت اور وقار کے بدلے چند گاہکوں کو کھونا پسند کروں گا۔

انہوں نے پوسٹ میں ان افراد کو جواب دیا جو ان کے ایڈوانس واپس نہ کرنے کے عمل کو غیر اخلاقی قرار دے رہے تھے۔عمیر وقار کا کہنا تھا کہ ایڈوانس کبھی بھی واپس نہیں کیا جاتا اور جو بھی نیا انکوائری پیغام آتا ہے اس میں میرے نئے اصول واضح طور پر درج ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

چند روز قبل انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں میک اپ آرٹسٹ نے کہا تھا کہ وہ بھارتی ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات پہننے والی دلہنوں کا میک اپ نہیں کریں گے۔

عمیر وقار کے مطابق یہ صرف ان کے ذاتی اصول ہیں، اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ دوسرے میک اپ آرٹسٹوں سے رابطہ کر سکتا ہے جو بھارتی ملبوسات کے ساتھ بھی میک اپ کرنے کے لیے تیار ہوں۔اس سے قبل ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں میک اپ آرٹسٹ نے کہا تھا کہ بھارتی معیشت کو فائدہ پہنچانا بند کریں اور مشرقی لباس کی بات ہو تو پاکستانی ڈیزائنرز کو ترجیح دیں۔ساتھ ہی میک اپ آرٹسٹ نے سوال اٹھایا کہ جب پاکستان میں خوبصورت ماڈلز اور اداکارائیں موجود ہیں تو بھارت کی مشہور شخصیات یا ماڈلز کی خدمات حاصل کرنے کا جنون کیوں ہی عمیر وقار نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی برائیڈل ڈریسز زیادہ تر ہاتھ سے اور بڑی محنت سے تیار کیے جاتے ہیں جبکہ بھارتی ڈریسز مشینوں سے بنتے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات