Live Updates

رنگین دنیا کے سبب نسل نو کو ذہنی دباؤ، ڈپریشن اور تھکن جیسے چیلنجز کا سامنا ہی: سعدیہ راشد

پیر 19 مئی 2025 22:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2025ء) صدر ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان محترمہ سعدیہ راشد نے کہا ہے کہ رنگین دنیا کے سبب نسل نو کو ذہنی دباؤ ڈپریشن اور تھکن جیسے چیلینجر کا سامنا ہے۔یہ رنگینیاں نسل نو کی معصومیت کو ہڑپ کرنے کے درپے ہیں نہ کھانے پینے کا ہوش نہ اپنی پڑھائی کی فکر، چھوٹے بچوں کے ہاتھوں میں موبائل دے کر ماؤں کا اپنی ذمہ داری سے فارغ ہو جانا یقیناً یہ روح سعید کو بے چین کر دیتا ہے۔

دنیا بڑی تیزی سے بدل رہی ہے ہر دن ایک نئی ٹیکنالوجی ایک نیا اندازِ زندگی لے کر آتا ہے جہاں ان ایجادات نے ہماری زندگیوں کو سہل تیز اور رنگین بنایا ہے وہیں بچوں کے دلچسپیاں عادات اور روًّیے بھی بڑی تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں وہ کھیل جو کبھی گلیوں میدانوں اور پارکوں کی پہچان تھے اب موبائل اسکرینز اور ویڈیو گیمز میں سمٹ چکے ہیں کہانی سنانے والی نانیاں اب یوٹیوب ویڈیوز کی صورت میں سامنے آرہی ہیں اور خاندان کے ساتھ بیٹھنے کی جگہ سوشل میڈیا نے لے لی ہے یہ سب تبدیلیاں دل و دماغ سوچ اور جذبات کو بھی متاثر کررہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نونہالوں کی ذہنی صحت تشویش دباؤ ڈپریشن اور تھکن کے چیلنجز کے موضوع پر نونہال اسمبلی کے اجلاس میں اپنے خصوصی پیغام میں کیا اجلاس میں ماہر نفسیات اسلامک اسکالر اور میڈیکل سپریڈنٹ فاؤنٹین ہاؤس محترم ڈاکٹر سید عمران مرتضیٰ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے اجلاس میں نونہال اسمبلی کے عہدیداروں عطیہ الوکیل، فاطمہ شہباز، محمد علی،محمد عمر، فریحہ بابر کے علاوہ نونہال مقررین میں عثمان غنی، احمدشہباز، یشفیٰ راشد آمنہ بنت عرفان اور عیشیٰ سرفراز شامل تھے۔

(جاری ہے)

نونہال مقررین نیاپنے خطاب میں کہا کہ ہم شہید حکیم محمد سعید کے دیے ہیں اور آگے دیے سے دیا جلائے رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ہر آن روپ بدلتی ہوئی یہ دنیا روشنی کی لہروں سے بھی تیز ترقی کی علامت سمارٹ فون جو بچوں کی کتابیں کھا گیا رشتے اور فرصت کے لمحات بھی نگل گیا،موسموں کا حسن بارش کی بوندوں کی ٹپ ٹپ اور شبنم کے قطروں سے تو اس دور کے بچے واقف ہی نہیں بزرگوں کے اقوال ان کی صحبتیں بچوں اور بڑوں کا مل بیٹھنا وہ کھانے پر گپ شپ کرنا لڈو اور کیرم بورڈ کی رونقیں تک سے ہم دور ہو گئے ناشتے کی میز پر اس نے سب کو جدا کردیا پارک اور کھیل کے میدان ویران کر دیے میری نسل نو کو کتابوں سے دور ایک نئی دنیا میں لے گیا جہاں اخلاقً کے پھول بھی مرجھا جاتے ہیں جہاں والدین کی نصیحت تک اثر نہیں کرتی ۔

نونہال مقررین کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ہمدرد کے پلیٹ فارم جاگو جگاؤ اور اس کے تحت ہمدرد نونہال اسمبلی، نونہال رسالے کے ذریعے نونہالوں کی ذہنی آبیاری اور فکری تربیت جس انداز سے کی جا رہی ہے وہ قابل تقلید ہے لہذا ہمیں محترمہ سعدیہ راشد صاحبہ کے پیغام پر عمل کرنا ہے اور ان کے قدم سے قدم ملانا ہے حکیم صاحب کے مقصد کو عام کرنا ہے نونہالان وطن اپنا خیال رکھنا سیکھیں جسمانی کھیل کاآغاز کریں موبائل اور اسکرین کے وقت کو محدود کریں روزانہ نہانے جسمانی اور ذہنی صفائی وقت پر اور متوازن غذا کی عادات کو اپنائیں جلدی سونے اور جلدی اٹھنے کی عادت صحت مند جسم کو صحت مند دماغ عطا کرتی ہے اہم بات یہ کہ جو دل میں ہو وہ اپنی امی ابو استاد یا بہن بھائی سے ضرور شیئر کریں دل کی بات زبان پر لانے سے نہ صرف دل ہلکا ہوتا ہے بلکہ ہر مسئلے کا حل بھی نکلتا ہے آئیے ہم سب مل کر عہد کریں کہ ہم ایسا ماحول بنائیں کہ جہاں ہر بچہ محفوظ ہو مطمئن ہو اور خوش رہ سکے۔

ہم شہید حکیم محمد سعید کے دیے ہیں اور آگے دئیے سے دیا جلائے رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات