Live Updates

جنرل سید عاصم منیر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ،مارکیٹ میں فروخت

پیر 19 مئی 2025 22:49

جنرل سید عاصم منیر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ،مارکیٹ میں فروخت
مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء) مسلح افواج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی تصاویر اس وقت سب سے زیادہ سوشل میڈیا پر وائرل اور مارکیٹ میں فروخت ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے جنرل عاصم منیر کو قوم کا محسن اور ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر نے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے ازلی دشمن بھارت کو مسلح افواج نے جو تاریخی جواب دیا ہے اس کا سہرا مسلح افواج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کے سر جاتا ہے کیونکہ انہوں نے جہاں دشمن کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کی جواب دیا ،وہاں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں اور قوم کو متحد کرنے میں مثالی کردار ادا کیا ،ہر بچہ بوڑھا جوان اپنے اس ہیرو جنرل عاصم منیر اور مسلح افواج کو سلام پیش کرتی ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات