Live Updates

سفارتی محاذ پر جنگ :بلاول بھٹو زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے ،چوہدری یٰسین

پیر 19 مئی 2025 22:53

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری یٰسین نے کہاہے کہ سفارتی محاذ پر جنگ لڑنے کے لیے حکومت کی جانب سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا انتخاب ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے اور جیالوں کے لیے مقام فخر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےمختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ قبل ازیں بھی بلاول بھٹو زرداری نے بطورِ وزیر خارجہ پاکستان کو سفارتی تنہائی سے نکال کر اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا اور بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران ایک مدبر قومی رہنما کا کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ جب پاکستان پر مشکل وقت آیا پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے تمام اختلافات بالائے طاق رکھ کر پاکستان کھپے کا نعرہ لگا یا، انہوں نے کہا کہ ریاست ہے تو سیاست ہے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت کے خلاف تاریخ ساز فتح حاصل کی ہے جس کا اعتراف دنیا نے برملا کیا ہے انہوں نے کہا کہ قوم افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان سفارتی سطح پر کامیابیوں کی ایک نئی تاریخ رقم کرے گا اور دشمن کو سفارتی محاز پر بھی عبرت ناک شکست ہو گی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات