Live Updates

لاہور ،پنجاب کو جدید، منظم ،ترقی یافتہ شہر بنانے کے پیچھے (ن) لیگ کی برسوں کی محنت ہے ‘ خواجہ احمد حسان

خوش قسمتی سے ہمیں نواز شریف ،شہباز شریف کی صورت میں وژن رکھنے والی قیادت نصیب ہوئی ‘سینئر رہنما (ن) لیگ

منگل 20 مئی 2025 12:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ احمد حسان نے کہا ہے کہ لاہور اور پنجاب کو جدید، منظم اورترقی یافتہ شہر بنانے کے پیچھے مسلم لیگ (ن) کی برسوں کی محنت ہے ،خوش قسمتی سے عوام کو نواز شریف اور شہباز شریف کی صورت میں وژن رکھنے والی قیادت نصیب ہوئی اور آج بھی اس میراث کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھایا جارہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے طالبات کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفد کی قیادت صائمہ عرفان، اجوا ء جاوید اوراریبہ فارو ق نے کی ۔ خواجہ احمد حسان نے کہا کہ لاہور کی ترقی میرا خواب تھا جسے حقیقت کا روپ دینے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔شہر کے مختلف حصوں میں انڈرپاسز،اوور ہیڈبرجز، کشادہ سڑکیں اور نکاسی آب کا جدید نظام تعمیر کیا گیا جس نے ٹریفک اور بارش کے مسائل پر قابو پایا۔

(جاری ہے)

یہ سب کچھ صرف ظاہر ی خوبصورتی کے لیے نہیں بلکہ شہریوں کی روزمرہ زندگی کو آسان بنانے کے لیے کیا گیا ،صفائی کے نظام پر خصوصی توجہ دی گئی ، مجھے فخر ہے کہ لاہور کو جنوبی ایشیا ء کے صاف ترین شہروں میںشمار کیا گیا جو صرف ایک اعزاز ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی بہتر تصویر پیش کرنے کا ذریعہ بھی ہے۔خواجہ احمد حسان نے کہا کہ صفائی مہم کے لیے جدید مشینری، تربیت یافتہ عملہ اور موثر نگرانی کا نظام متعارف کروایا گیا ،شعبہ ٹرانسپورٹ میں ہونے والی اصلاحات کو لاہور کی ترقی کا ایک مضبوط ستون قرار دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین او ر ایئرکنڈیشنڈ بسیں عوا م کو جدید اور باعزت سفر کی سہولت فراہم کرتی ہیں ،ان منصوبوںسے نہ صر ف شہریوں کو سستا اور آرام دہ سفر ملا، بلکہ شہر کی ٹریفک کا دبا ئوبھی کم ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کی ترقی صرف حکومت کا کام نہیں بلکہ اس شہریوں کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا چاہیے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات