Live Updates

دستاویزی شعبے پر بھاری ٹیکس عائد کیے سے غیر دستاویزی معیشت کو فروغ ملا ہے‘ خادم حسین

حکومت ٹیکسز کی تعداد ، شرح کم کرنے کی پالیسی لائے‘ رکن بورڈ آف ڈائریکٹر پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی

منگل 20 مئی 2025 12:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)فائونڈر گروپ کے سرگرم رکن ،پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن ، سینئر نائب صدر فیروز پور روڈ بورڈاورسابق ممبر لاہور چیمبر آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہحکومت کی جانب سے گزشتہ چند سالوں میں دستاویزی شعبے پر بھاری ٹیکس عائد کیے جانے کی وجہ سے غیر دستاویزی معیشت کو فروغ ملا ہے ، ایف بی آر جو لا محدود اختیارات کے ذریعے پہلے ہی مہم جوئی کے گھوڑے پر سوار تھا اسے ترمیمی ٹیکس بل کی منظوری کے ذریعے مزید چھوٹ دیدی گئی ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مالی سال 2023 میں حکومت نے سال کے وسط میں فیڈل ایکسائز ڈیوٹی کو10 فیصد اور مالی سال 2024 کے بجٹ میں اسے 20 فیصد تک بڑھا دیا تب سے صنعت کے حجم میں 45 فیصد کمی آئی ہے اور موجودہ سال میں حکومت کی آمدنی بھی کم ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

18 فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد صنعت کے حجم میں 20 فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی۔ انہوںنے کہا کہ زیادہ تعداد اور شرح سے ٹیکسز کے نفاذ سے کبھی بھی محصولات کا ہدف حاصل نہیں ہو سکتا بلکہ اس سے چور راستے کھلتے ہیں ۔ اپیل ہے کہ حکومت ٹیکسز کی تعداد اور شرح کم کرنے کی پالیسی لائے اور ایسے تمام شعبے جو ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں انہیں ٹیکس نیٹ میں لے کر آئے تاکہ محصولات کے اہداف آسانی سے حاصل ہو سکیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات