پولیس مقابلہ ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

منگل 20 مئی 2025 16:37

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) سرگودھا میں پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارجبکہ2 ڈاکو فرار ہو گئے۔ تھانہ ساہیوال پولیس کی حدود میں تین مشکوک موٹر سائیکل سوار پولیس ناکہ بندی کو دیکھ کر مڑ گئے۔پولیس نے ملزمان کا تعاقب شروع کر کے علاقہ بھر میں ناکہ بندی کروا دی ملزمان موٹر سائیکل سڑک پر چھوڑ کر فصلوں میں چھپ گئے۔

(جاری ہے)

ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کردی پولیس نے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت ہوائی فائرنگ کی وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی مزید نفری طلب کی گئی فائرنگ 20 منٹ تک جاری رہی اس دوران ملزمان کو ہتھیار ڈال کر گرفتاری دینے کا کہا گیافائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کیا گیا تو ایک ڈاکو زخمی حالت میں ملا ڈاکو کی شناخت ارسلان کے نام سے ہوئی ملزم ڈکیتی، راہزنی، چوری اور اقدام قتل جیسے 11 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلاملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا جبکہ 2 ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔

ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمدملزم کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تھانہ ساہیوال پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔