Live Updates

حالیہ جنگ میں ناکامی کے بعدبھارت نے مسلمانوں کے خلاف کریک ڈائون تیز کردیا

منگل 20 مئی 2025 17:14

گوہاٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)مودی کی بھارتی حکومت نے پاکستان کے ساتھ حالیہ جنگ میں ناکامی کے بعداختلاف رائے خاص طورپر مسلمانوںکے خلاف کریک ڈائون تیز کردیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست آسام میں مزید 3افراد کو مبینہ طور پر "ملک دشمن" سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، جس سے انالزامات کے تحت گرفتار کئے گئے افراد کی مجموعی تعداد 71ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی ہمانتا بسوا سرما نے ایکس پر ایک پوسٹ میںکہا ہے کہ کوکراجھار، گولپارہ اور جنوبی سلمارااورمانکاچار اضلاع سے ایک ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے مجموعی طورپر71افراد کی ملک دشمن سرگرمیوںمیں ملوث ہونے پر گرفتار ی کی تصدیق کی۔اس سے قبل، حزب اختلاف کے آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ سے تعلق رکھنے والے ایم ایل اے امین الاسلام کو مبینہ طور پر پاکستان کا "دفاع" کرنے کے الزام میں بغاوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد انہیں نیشنل سیکورٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔وزیراعلیٰ نے 2مئی کو گزشتہ ماہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکی دی تھی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات