نعمان پورہ ملوٹ بیس بگلہ 12 کلومیٹر روڈ بحال،عوام کاجشن

عدالت العالیہ نے منگل کے روز فیصلہ سناتے حکومت کو چھ ہفتے کے اندر ٹینڈر کا حکم صادر کردیا

منگل 20 مئی 2025 17:17

باغ /بیس بگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار محمد تنویر الیاس کے دور اقتدار میں کیپٹن وقاص شہید شاہراہ نعمان پورہ جگلڑی ملوٹ بیس بگلہ 12 کلومیٹر جو منظور کی تھی موجودہ وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے آتے ہی کینسل کرکے اس کا فنڈ کسی اور جگہ منتقل کیا تو ان علاقوں کے عوام نے حکومت مخالف احتجاج کا سلسلہ شروع کیا اور مسلسل دو سال تک یہ لوگ مزاحمت میں رہے انوار حکومت بھی جھوٹے وعدے اعلانات کرتی رہی کبھی دھیرکوٹ احتجاج کبھی نعمان پور پولیس کا مظاہرین پر تشدد لیکن عوام پیچھے نہ ہٹے اور جدوجہد جاری رکھی اسی دوران آزاد کشمیر کے ممتاز قانون دان راجہ محمد سجاد ایڈووکیٹ نے عدالت میں رٹ دائر کر دی اور دوسال تک یہ مقدمہ عدالت میں چلتا رہا اور بالآخر عدالت العالیہ نے منگل کے روز فیصلہ سناتے حکومت کو چھ ہفتے کے اندر ٹینڈر کا حکم صادر کردیا مقدمے کی پیروی کرنے والے ممتاز قانون دان راجہ محمد سجاد ایڈووکیٹ نے جموں و کشمیر سے بات چیت کرتے کہا کہ یہ عوام کی فتح ہے کیونکہ ہم حق پر تھے اس جدوجہد میں بلدیاتی نمائندوں کا سول سوسائٹی کا ہر ایک کا اپنا اپنا کردار ہے ہم ان تمام احباب کو شکریہ ادا کرتے اور انھیں مبارک بات پیش کرتے ہیں کہ اللہ تعالی نے آج ہمیں سرخرو کیا ہم معزز عدالت کے بھی مشکور و ممنون ہیں عدالت کے تاریخی فیصلے پر عوام علاقہ بھٹی شریف بیسبگلہ چناٹ مندی سارمنڈل ملوٹ بنگراں جگلڑی نعمان پورہ کوٹیرہ غنی آباد تھب رنگلہ نے راجہ محمد سجاد ایڈووکیٹ کی مسلسل دن رات محنت کو خوب سراہا اور انھیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے عدالت کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا یادر رہے راجہ محمد سجاد ایڈووکیٹ نے دس کلومیٹر بشارت شہید روڈ ساہلیاں پانچ کلومیٹر رنگلہ دھیرکوٹ روڈ مقدمے کی پیروی ایک ساتھ ہی کی تھی اس طرح کل 27 کلومیٹر کے ٹینڈر کا عدلیہ نے حکومت کو حکم دیا ہے ادھر عوامی حلقوں میں اس فیصلے کے بعد خوشی کی لہر دوڑ گئی -