الیکشن کمیشن کے ملازمین کو کروڑوں روپے کے اعزازیے سے نواز دیا گیا

منگل 20 مئی 2025 17:55

الیکشن کمیشن کے ملازمین کو کروڑوں روپے کے اعزازیے سے نواز دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کے ملازمین کو کروڑوں روپے سے نواز دیا، دستاویزات کے مطابق الیکشن کمیشن کے خلاف ٹربیونل اور عدالتوں میں کیسز کرنے والے ملازمین کو بھی اعزازیے نہیں دیے گئے۔دستیاب دستاویزات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے جنوری، فروری، مارچ اور مئی کے مہینوں میں ملازمین کو کروڑوں روپے کے اعزازیے سے نوازا ہے۔

(جاری ہے)

کروڑوں روپے کے یہ اعزازیے 4 مختلف مراحل میں دیے گئے، انضباطی انکوائریز والے ملازمین اور پی ای ا?رز میں منفی ریمارکس والے ملازمین کو اعزازیے نہیں دیے گئے۔الیکشن کمیشن کے خلاف ٹربیونل اور عدالتوں میں کیسز کرنے والے ملازمین کو بھی اعزازیے نہیں دیے گئے۔30 جنوری سے پہلے چھٹیوں پر رہنے والے ملازمین کو بھی اعزازیہ نہیں دیا گیا۔اعزازیے الیکشن کمیشن کے چارجڈ بجٹ سے دیے گئے، گریڈ 2 سے 9 تک کے ملازمین کو 4 بنیادی تنخواہیں اعزازیے کی مد میں دی گئیں، گریڈ 11 سے 17 تک کے ملازمین کو 3 بنیادی تنخواہیں اعزازیے کی مد میں دی گئیں۔گریڈ 18 سے اوپر کے ملازمین کو بنیادی تنخواہیں اعزازیے کی مد میں دی گئیں، الیکشن کمیشن کے دیگر تمام ملازمین کو اعزازیے دیے گئے ہیں۔