Live Updates

بھارت کی سفارتی سطح پر ساکھ بحال کرنے کی نا کام کوشش

منگل 20 مئی 2025 22:47

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2025ء) پاکستان سے سفارتی اورفوجی محاذپرذلت آمیزشکست کے بعد بھارت کو سفارتی سطح پر ساکھ بحال کرنے میں بھی ناکامی اور مشکلات کا سامنا ہے ۔ عالمی جریدے ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق مودی نے سفارتی سطح پر ساکھ بحال کرنے کیلئے جووفد تشکیل دیا وہی اختلافات کا شکار ہو چکا ہے ۔ وفد کے اراکین نے مودی حکومت پرشدید تنقید کرتے ہوے اٹھایا ہے کہ وفد میں تمام جماعتوں کی نمائندگی کیوں نہیں۔

رپورٹ کے مطابق متعدد سیاسی راہنماؤں نے اس وفد کاحصہ بننے سے انکار کردیاہے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن رہنما سنجے راوت کے مطابق مودی سرکار سفارتی کمیٹی سے بھی سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی جانب سے سفارتی بھیجے گئے نام بھی مودی سرکار نے مسترد کردیئے ہیں ۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کی عبرتناک ناکامی کے بعد بھارتی کو سفارتی محاذ پر بھی منہ کی کھانی پڑی ہے۔ بھارت اپنی گرتی ساکھ دوبارہ بحال کرنے کے لیے وفود مختلف ممالک میں بھیج رہاہے جس کا اب کوئی فائدہ نہیں ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی وفد میں روانگی سے قبل ہی اختلافات سے واضح ہو گیا ہے کہ بھارتی حکومت کا بیانیہ جھوٹا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات