Live Updates

ٹرمپ کی مداخلت پرجنگ بندی، بھارتی نوجوان پھٹ پڑے

سیز فائر پر جس طرح پاکستان جشن بنا رہا ہے اگر کسی دوسرے ملک کی مداخلت پر جنگبندی ہوئی ہوتی تو بھارت بھی شادیانے بجا رہا ہوتا ، بھارتی نوجوان

منگل 20 مئی 2025 22:45

ٹرمپ کی مداخلت پرجنگ بندی، بھارتی نوجوان پھٹ پڑے
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2025ء) ٹرمپ کی مداخلت پر جنگ بندی، بھارتی نوجوان پھٹ پڑے۔ بھارتی جارحیت کے دوران بھارتی میڈیا کے پھیلائے گئے جھوٹ سامنے آنے لگے ہیں ۔ ایک ویڈیو میں اینکر کی جانب سے سوال کہ بھارت نے اسلام آباد پر قبضہ کرلیا ہے کے جواب میں نوجوان کا کہنا تھا کہ تمام مین سٹریم میڈیا پر یہ خبر چل رہی تھی اور اس فیک نیوز کو خطرناک طریقے سے پھیلایا گیا۔

بھارتی نوجوان کا کہنا تھا لوگ سوال کر رہے تھے کیا بھارت نے سچ میں قبضہ کرلیا ہے۔ بھارتی نوجوان کا مزید کہنا تھا ایک معروف ٹی وی جنرلسٹ روش کمار نے بہت پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ لوگ ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیں۔ اس بات پر انہیں برا بھلا گیا گیا، ان کا مذاق اڑایا گیا، تاہم اب جو کچھ پاکستان اور بھارت کی کشیدگی میں ہوا ایسے میں روش کمار کا کہنا ٹھیک ہی تھا۔

(جاری ہے)

اینکر کی جانب سے جنگ بندی کے سوال پر بھارتی نوجوان کا کہنا تھا کہ یہ دفاع سے جڑی بات ہے اور اس پر دفاعی ماہرین نے رائے دیں تو بہتر ہوگا۔ لیکن اگر یہ جنگ بندی بھارت کی جانب سے خود کی جاتی تو بہتر تھا۔ امریکا کے دباؤ میں آکر جنگ بندی کی گئی ہے جیسے ٹرمپ کے ٹوئٹس سے پتہ چلتا ہے تو یہ غلط ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ بھارت تجارت کرنے کیلئے کسی ملک کے سامنے جھک رہا ہے، بھارتی نوجوان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی کا جشن جس طرح پاکستان میں منایا گیا اس طرح بھارت میں نظر نہیں آیا۔

پاکستان کے لوگ اسے اپنی سفارتی سطح پر کامیابی سمجھتے ہیں۔ اگر بھارتی حکومت کہتی کہ ہم نے جنگ بندی کی پاکستان کے کہنے پر تو اس کا تاثر مختلف ہوتا۔ بھارتی نوجوان امیت شاہ نے بھی لوک سبھا میں کانگریس دور میں کہا تھا کہ اگر تین روز جنگ چلتی تو بھارت کشمیر پر قبضہ کرلیتا۔ اگر بھارتی فوج پاکستان میں گھس چکی تھی جیت رہی تھی تو پھر جنگ بندی کیوں کی گئی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات