Live Updates

پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی کا ایک اور فالس فلیگ ڈرامہ بے نقاب

منگل 20 مئی 2025 22:47

پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی کا ایک اور فالس فلیگ ڈرامہ بے نقاب
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2025ء) پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کا تعلق بی جے پی سے نکلا ۔ پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی کا ایک اور فالس فلیگ ڈرامہ بے نقاب ہو گیا ۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 17 مئی کو گرفتار کی جانے والی ہریانہ کی ٹریول یوٹیوبر جیوتی ملہوترا بی جے پی کی کارکن نکلی۔

جیوتی ملہوترا کو کچھ دن قبل پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ مودی سرکار کا الزام ہے کہ جیوتی نے پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے رابطہ رکھ کر حساس معلومات فراہم کیں۔ اس کے برعکس گرفتار خاتون بی جے پی ہریانہ سے وابستہ ہیں اور متعدد بار بی جے پی کے ایونٹس میں شریک ہو چکی ہیں۔ بھارتی بارڈر کراس کرنے پر بی ایس ایف جوان نے جب شناخت پوچھی تو جیوتی نے خود کو ہریانہ بی جے پی سے بتایا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بی ایس ایف جوان نے بی جے پی ہی چاہیے کہہ کر خاتون سے جانچ پڑتال چھوڑ دی۔ بی ایس ایف جوان کا جانچ پڑتال نہ کرنا اور چھوڑنا بی جے پی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ ذرائع کے مطابق جیوتی ملہوترا کی گرفتاری کے بعد ان کے ویلاگ کی تہہ تک عوام پہنچ چکے ہیں اور مودی کی فالس فلیگ گرفتاری بے نقاب ہو چکی ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جیوتی ملہوترا کی فالس فلیگ گرفتاری کا پردہ عوام نے چاک کر دیا، سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر بھارتی عوام نے مودی اور جیوتی ملہوترا کو آڑے ہاتھوں لیا۔

بھارتی عوام کا کہنا جیوتی ملہوترا کا ویلاگ ثابت کرتا ہے کہ وہ بی جے پی کی قریبی کارکن اور سپورٹر ہے، حقیقت یہ ہے کہ یہ مودی کی جانب سے پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور فالس فلیگ سازش ہے۔ جیوتی ملہوترا نے اپنے انسٹاگرام پر صرف مودی اور بی جے پی کو فالو کر کے واضح کر دیا ہے کہ وہ بی جے پی کی کارکن ہی ہے، بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ جیوتی ملہوترا کو پاکستان کا جاسوس قرار دے کر مودی کی پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور فالس فلیگ سازش بے نقاب ہو گئی ہے ۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر عوامی بیداری نے مودی کی فالس فلیگ ڈرامے کا پردہ چاک کر دیا۔ بی ایس ایف کی جانچ میں غفلت، تضاد اور سازش میں ملوث خاموشی، مودی سرکار کی گھناؤنی سازش کی قلعی کھل گئی ہے ۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یوٹیوبر کی جعلی گرفتاری میں مودی سرکار کی سازشی چالیں کھل گئیں۔ بھارتی جاسوسی سازش کی اصل حقیقت بے نقاب ہو چکی ۔ پاکستان پر مودی کی فالس فلیگ مہم ناکام ہو گئی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات