وہ کون ہی عظمیٰ بخاری نے سینیٹر فیصل واوڈا کو ذہنی مریض اور ’سستا شاہ رُخ‘ قرار دے دیا

منگل 20 مئی 2025 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2025ء)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سینیٹر فیصل واوڈا کو ذہنی مریض اور ’سستا شاہ رخ‘ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی توجہ گزشتہ روز سینئر صحافی کے شو میں سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے دیے گئے ایک بیان کی طرف دلائی۔اس پر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وہ کون ہی وہ دراصل ذہنی مریض ہے، وہ سستا شاہ رُخ خان ہے، ابھی تو وہ سینیٹر ہے، اس کی کوئی سیاسی پارٹی نہیں، ایسے شخص کی حالت پر رحم ہی کھایا جا سکتا ہے۔عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کے دوران سینئر صحافی نجم سیٹھی کے تجزیوں کے حوالے سے کہا کہ نجم سیٹھی کی چڑیا بوڑھی ہو کر ذہنی توازن کھو بیٹھی ہے۔