Live Updates

آغاسید حسن کا شہیدکشمیری رہنمائوں مولوی محمد فاروق ، خواجہ عبدالغنی لون کو خراج عقیدت

منگل 20 مئی 2025 21:10

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے شہید کشمیری رہنمائوں میرواعظ مولوی محمد فاروق اورخواجہ عبدالغنی لون کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آغا حسن نے سرینگر میں جاری ایک بیا ن میں میر واعظ خانوادے کی تحریکی و دینی خدمات کو ایک کھلی کتاب قرار دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اصلاحی خدمات اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعلیم کو عام کرنے کے لئے مولوی محمد فاروق کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زندگی بھر ملی اتحاد اور مسلمانوں کو دینی تعلیم کی طرف راغب کرنے کی کوششیں کیں ۔ آغا سید حسن نے کہا کہ شہید ملت مولوی محمد فاروق دینی و سیاسی امتزاج کا بہترین نمونہ تھے جنہوں نے ملت کشمیر کی دینی رہنمائی کے ساتھ ساتھ سیاسی رہنمائی بھی کی۔ انہوں نے شہیدحریت خواجہ عبدالغنی لون کی قائدانہ صلاحیتوں اور عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ موصوف کی کمی کو مدت دراز تک محسوس کیا جائے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات