Live Updates

نوجوان اپنی صلاحیتوں کو آزمانے کے لیے سی ایس ایس کے امتحان میں ضرور آئیں،ڈائریکٹر جنرل فرحان عزیز خواجہ

بدھ 21 مئی 2025 10:50

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)سول سروسز اکیڈمی لاہور کے ڈائریکٹر جنرل فرحان عزیز خواجہ نے کہا کہ یونیورسٹی طلبہ مقابلے کے امتحان کی تیاری ضرور کریں.چاہے کامیابی حاصل ہو یا نہ ہو، لیکن یہ سفر آپ کی زندگی بدل دے گا۔ یہ نہ صرف سوچنے کے نئے زاویے فراہم کرے گا بلکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا جس سے نوجوان نسل مشکلات کا سامناکرنے کے قابل بنتے ہوئے ملک کی ترقی میں اپنافعال کردار ادا کر سکیں گے -انہوں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں 'سی ایس ایس کے خواہشمند طلباء کے لیے کیرئیر کونسلنگ'' کے عنوان سے ایک لیکچر دیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی مہمان اعزار تھے۔ یہ تقریب سول سروسز اکیڈمی لاہور اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈائریکٹوریٹ آف فنانشل اسسٹنس اینڈ یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان سول سروسز اکیڈمی (CSA) نے نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کا اجرا کیا ہے جس کا مقصد یونیورسٹی کے طلبہ کو سول سروسز میں کیریئر بنانے کی ترغیب دینا ہے فرحان عزیز خواجہ نے انتظامی امورسول سروسز کے ارتقاء اور افلاطون کے فلسفی بادشاہ کے نظریے پر روشنی ڈالی انہوں نے بتایا کہ سول سروسز 12 سروس گروپس پر مشتمل ہیں، جن میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، فارن سروس آف پاکستان، پولیس سروس آف پاکستان و دیگر شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی ملک کا مستقبل ہیں اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو آزمانے کے لیے سی ایس ایس کے امتحان میں ضرور آنا چاہیے پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے تمام کاوشیں عمل میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ مقابلے کا دور ہے اور کامیابی کے لیے محنت، لگن، اور تخلیقی سوچ ناگزیر ہیں۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ سیکھنے کے عمل کو اپنا مقصد بنائیں اور اپنی مہارتوں کو بہتر بنائیں کیونکہ یہی ایک روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات