Live Updates

بابر اعظم، رضوان کی واپسی ، مائیک ہیسن نے سینئر کھلاڑیوں کے مستقبل پر لب کشائی کردی

ہماری منصوبہ بندی اس بات پر ہوگی کہ ہم کس انداز کی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں، اسکی بنیاد پر ہم ان کھلاڑیوں کو منتخب کریںگے جو ذمہ داری بخوبی نبھا سکیں : ہیڈ کوچ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 21 مئی 2025 11:48

بابر اعظم، رضوان کی واپسی ، مائیک ہیسن نے سینئر کھلاڑیوں کے مستقبل ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 مئی 2025ء ) قومی ٹیم کے نومنتخب ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے بابراعظم اور محمد رضوان کے مستقبل سے متعلق لب کشائی کردی۔ 
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ہیڈکوچ مائیک ہیسن سے سوال کیا گیا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ترجیح دیں گے یا بابر اعظم اور محمد رضوان جیسے سینئرز بھی پلان کا حصہ ہوں گے؟۔

(جاری ہے)

مائیک ہیسن نے دوٹوک انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ہماری منصوبہ بندی اس بات پر ہوگی کہ ہم کس انداز کی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں اور اس کیلئے کس کردار کی ضرورت ہے، اس کی بنیاد پر ہم ان کھلاڑیوں کو منتخب کریں گے، جو ذمہ داری کو بخوبی نبھا سکیں۔
ادھر بنگلادیش کیخلاف 3 میچز کی ٹی20 ہوم سیریز میں پاکستان نے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جس میں سلمان آغا کو کپتانی سپرد کی گئی ہے جبکہ نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔

 
دورہ نیوزی لیںڈ میں ناقص پرفارمنس کے بعد بنگلادیش کیخلاف سیریز میں باز گشت سنائی دی تھی تاہم اعلان کردہ اسکواڈ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔ اسکواڈ میں صائم ایوب، حسن علی صاحبزادہ فرحان اور محمد عرفان خان نیازی کی واپسی ہوئی ہے۔                                              
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات