
بھارتی فوج گولڈن ٹیمپل میں حفاظتی اقدامات کے بارے میں اپنے ہی جھوٹ کے جال میں پھنس گئی
بدھ 21 مئی 2025 15:16

(جاری ہے)
فوج نے یہ اعتراف شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی )کی جانب سے بھارتی فوجی جنرل کے دعوے کی سختی سے تردید کے بعدکیا ہے۔
فوج نے کہاکہ اس طرح کی کوئی تعیناتی نہیں ہوئی تھی۔ اس اعتراف سے نہ صرف بھارت کا بیا نیہ کمزورہوا ہے بلکہ آپریشن سندھور کے مقابلے میں آپریشن بنیان مرصوص کے تحت پاکستان کے کامیاب جوابی اقدامات سے بھارتی فوج میں پیدا ہونے والی بڑھتی ہوئی بے چینی اور اندرونی خلفشار بھی ظاہر ہواہے۔لیفٹیننٹ جنرل ڈی کنہا کے بیان پر ایس جی پی سی نے جوپنجاب اور ہماچل پردیش کے گردواروں اور سکھ اداروں کا انتظام دیکھنے والا بنیادی ادارہ ہے، سخت ردعمل کا اظہار کیا ۔ بیان میںکہا گیا ہے کہ فوج کو اس طرح کے ہتھیاروں کی تنصیب کی اجازت نہیں دی گئی ۔ایس جی پی سی کے ایڈیشنل ہیڈ گرنتھی گیانی امرجیت سنگھ نے ایک بیان میں لیفٹیننٹ جنرل ڈی کنہا کے دعوئوں کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ یہ کہنا غلط ہے کہ فوج کو سری ہرمندر صاحب میں فضائی دفاعی بندوقیں تعینات کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ ایسی کوئی اجازت نہیں دی گئی اور نہ ہی ایسی کوئی تعیناتی ہوئی ہے۔ منگل کی شام بھارتی فوج کو اپنے ہی لیفٹیننٹ جنرل ڈی کنہا کے دعوئوں کی تردید کرنا پڑی اور واضح کرنا پڑا کہ گولڈن ٹیمپل پر کوئی فضائی دفاعی بندوقیں تعینات نہیں کی گئیں۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ڈی کنہا نے کہا تھا کہ یہ بہت اچھا تھا کہ گولڈن ٹیمپل کے ہیڈ گرانتھی نے ہمیں اپنی فضائی دفاعی بندوقیں لگانے کی اجازت دی، یہ شاید کئی سالوں میں پہلی بار ہوا ہے کہ انہوں نے گولڈن ٹیمپل کی لائٹس بند کیں تاکہ ہم آنے والے ڈرونز کو دیکھ سکیں۔گولڈن ٹیمپل کی انتظامیہ نے ہمارے ساتھ یہ تعاون خطرے کی سنگینی کے بارے میں انہیں آگاہ کئے جانے کے بعد کیا۔ا نہوں نے ہمیں بین الاقوامی شہرت یافتہ مذہبی مقام کی حفاظت کے لیے بندوقیں تعینات کرنے کی اجازت دی۔ اس لیے بندوقیں تعینات کی گئیں۔تاہم شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر اور ایڈوکیٹ ہرجیندر سنگھ دھامی نے بھی اس کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ سری ہرمندر صاحب میں فضائی دفاعی بندوقوں کی تنصیب کے سلسلے میں کسی فوجی اہلکار سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اے آئی سے خواتین کی ملازمتوں کو زیادہ خطرہ ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ
-
غزہ میں بچوں کی سانسیں رُک رہی ہیں، دوا اور کھانا نہیں‘‘ برطانوی سرجن کی دہائی
-
نیتن یاہو کو روکنے کے لیے بین الاقوامی دباؤ میں اضافہ ضروری ہے، سابق اسرائیلی وزیراعظم
-
غزہ میں امداد کی بندش پرمغربی ممالک کا اسرائیل کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان
-
مودی سرکارمیں اقلیتوں بالخصوص سکھوں اورمسلمانوں کا جینا محال
-
جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام میں بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کیخلاف مقدمہ درج
-
دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا ویزا ایپلیکیشن سینٹر فعال
-
سعودی عرب میں حج قوانین کی خلاف ورزی پر 20 افراد گرفتار
-
دبئی میں ٹریفک سگنلز پر پبلک بسوں کیلئے نیا نظام متعارف
-
بھارتی صحافی نے رافیل طیارے گرائے جانے کااعتراف کرلیا
-
امریکی پروفیسربھارتی ٹی وی اینکرارناب گوسوامی کا شو چھوڑ کرچلی گئیں
-
طیارے گرنے پر مودی کی رافیل ڈیل کا تنازع ایک بار پھر کھڑا ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.