Live Updates

پاکستانی سفیر ممتاز زہرا بلوچ کی فرانسیسی عہدیدار سے ملاقات ، دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

بدھ 21 مئی 2025 16:48

پاکستانی سفیر ممتاز زہرا بلوچ کی فرانسیسی عہدیدار  سے ملاقات ،    دو ..
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے فرانس کی وزارت اقتصادیات اور خزانہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آف ٹریژری کلیئر چیرمیٹنسکی سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور فرانس کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفارت خانے کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تجارت و سرمایہ کاری کے امکانات اور مواقع ، مشترکہ اقدامات کو فروغ دینے اور دونوں اطراف کی کاروباری برادریوں سے روابط استوار کرنے کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے پاکستان۔یورپی یونین اقتصادی تعلقات اور جی ایس پی پلس کے انتظام ، کثیر جہتی تجارتی نظام کو مضبوط بنانے اور ڈبلیو ٹی او کے فریم ورک میں تعاون کی اہمیت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں اقتصادی اور مالیاتی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات