
بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے. عاصم افتخار
بھارت دریاﺅں کو ہتھیانے اور انہیں بطور ہتھیار استعمال کرنے کی روش اپنا رہا ہے، عالمی برادر ی اس غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کا نوٹس لے،خطے میں امن، استحکام اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کرے. اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا سلامتی کونسل میں عالمی بحری سلامتی سے متعلق مباحثے کے دوران اظہار خیال
میاں محمد ندیم
بدھ 21 مئی 2025
16:11

(جاری ہے)
سفیر عاصم افتخار نے خبردار کیا کہ بھارت نہ صرف اپنے توسیع پسندانہ عزائم کو آگے بڑھا رہا ہے بلکہ وہ اپنے پڑوسی ممالک کو علاقائی بحری سلامتی کے ڈھانچوں سے بھی دانستہ طور پر خارج کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت دریاﺅں کو ہتھیانے اور انہیں بطور ہتھیار استعمال کرنے کی روش بھی اپنا رہا ہے،جو بین الاقوامی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے اور علاقائی آبی تعاون کے اصولوں کے منافی ہے پاکستانی مندوب نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کا نوٹس لے اور خطے میں امن، استحکام اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کرے. دوسری جانب امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کا پرچم بلند رکھا ہے، خطے میں امن کیلئے تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل ضروری ہے پاکستانی سفیر نے اینجلس ورلڈ افیئرز کونسل سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے جنوبی ایشیا کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور پاکستان کی دفاعی کامیابیوں پر بریفنگ دی. ملاقات کے دوران سفیر نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مقف کو اجاگر کیا سفیر رضوان سعید شیخ نے بریفنگ میں واضح کیا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ خطے میں پائیدار امن کے لیے مرکزی حیثیت رکھتا ہے، اور اس کا منصفانہ حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ضروری ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کا پرچم بلند رکھا ہے، تاہم بھارتی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان نے اپنی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کی بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے سفیر رضوان سعید شیخ نے بین الاقوامی معاہدوں اور اصولوں کی پاسداری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی سلامتی کے لیے عالمی برادری کا موثر کردار ناگزیر ہے. انہوں نے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا کے مثبت کردار کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ واشنگٹن جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے فروغ میں اپنی ذمے داری ادا کرتا رہے گا ملاقات کے دوران سفیر نے شرکا کے سوالات کے جوابات بھی دئیے اور پاکستان کی خارجہ پالیسی، علاقائی روابط، اور اقتصادی تعاون سے متعلق امور پر بھی روشنی ڈالی.

مزید اہم خبریں
-
یمن میں انسانی المیہ روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت، امدادی ادارے
-
مرغی کے گوشت کی قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئی
-
خضدار حملے میں " فتنہ الہندستان " نامی گروہ حملے میں ملوث قرار پایا
-
بی ایل اے اور ٹی ٹی پی دونوں بھارت کی پراکسیز ہیں
-
ایشیائی ممالک کے ’دھوکہ دہی مراکز‘ انسانی استحصال کی آماجگاہ، ماہرین
-
جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ فوج کا نہیں حکومت کا ہے
-
امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہونے کے لیے حتمی اسرائیلی اجازت کے منتظر
-
پاکستان: یونیسف کی سکول بس پر حملے اور ہلاکتوں کی کڑی مذمت
-
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں 6 ہزار600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت کی خفیہ ایجنسی را اور اسلام دشمن عناصر ملوث ہیں
-
حضرت علی کا مشہور قول ہے کفر کا نظام چل سکتا ہے، مگر ظلم کا نظام نہیں چل سکتا
-
26ویں آئینی ترمیم ن لیگ اور اسٹیبلشمنٹ کی “فیکٹری” میں تیار کی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.