Live Updates

ریلوے کا عیدالاضحی پر 5خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

ٹرینیں 2جون سے 4جون کے درمیان مختلف شہروں سے چلائی جائیں گی‘ترجمان

بدھ 21 مئی 2025 17:50

ریلوے کا عیدالاضحی پر 5خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء) پاکستان ریلوے نے عیدالاضحی پر 5خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ریلوے کے ترجمان کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹرینیں 2جون سے 4جون کے درمیان مختلف شہروں سے چلائی جائیں گی۔ترجمان نے بتایا کہ پہلی خصوصی ٹرین 2جون کو کراچی کینٹ سے دوپہر 1بجے لاہور کے لیے روانہ ہوگی جب کہ دوسری خصوصی ٹرین 3جون کو کوئٹہ سے صبح 10بجے پشاور کینٹ کے لیے روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

تیسری خصوصی ٹرین 3جون کو لاہور سے شام 5بجے کراچی کینٹ کے لیے روانہ ہوگی اور چوتھی خصوصی ٹرین 3جون کو کراچی سٹی سے رات 8بجے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔اسی طرح پانچویں خصوصی ٹرین 4جون کو کراچی کینٹ سے رات 8بجے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔ترجمان ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ پہلی، دوسری اور چوتھی ٹرینوں کے لیے کوچز ورکشاپس سے فراہم کی جائیں گی جب کہ تیسری اور پانچویں ٹرینوں کے لیے پہلے سے دستیاب عید سپیشل ٹرینوں کی ریک استعمال کی جائے گی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات