Live Updates

حکومتی اتحادی جماعتوں کی سینٹ کی خالی نشست پر (ن) لیگ کے امیدوار حافظ عبدالکریم کی حمایت کی یقین دہانی

بدھ 21 مئی 2025 20:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء) حکومتی اتحادی جماعتوں پیپلز پارٹی ، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ (ق) نے پنجاب اسمبلی میں سینٹ کی خالی نشست پر ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حافظ عبدالکریم کی حمایت کی یقین دہانی کروا دی ۔ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اتحادی جماعتوں سے ووٹ کے لئے رابطہ کیا ۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے آئی پی پی کے رہنما شعیب صدیقی اور پیپلز پارٹی سے ووٹ کی درخواست کی ۔

(جاری ہے)

اتحادی جماعتوں نے ووٹ کے لئے رضامندی ظاہر کر دی ۔(ن) لیگ کے صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین بھی نے لیگی امیدوار کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے ۔ سینٹ کی نشست پر (ن) لیگ کے امیدوار حافظ عبد الکریم اور پی ٹی آئی کے اعجاز منہاس میں مقابلہ ہوگا ۔پنجاب اسمبلی کا اپوزیشن کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کے باعث ایوان 371کی بجائے 341ارکان پر مشتمل ہے ، سینٹ کی نشست پر کامیابی کے لیے موجودہ تعداد کے مطابق امیدوار کو 171ووٹ درکار ہوں گے ۔(ن) لیگ کے امیدوار کو اتحادیوں سمیت 236ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار کو 103ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات