Live Updates

سوشل میڈیا پر’’فیلڈ مارشل فاتح حق عاصم منیر‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

عوام نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا

بدھ 21 مئی 2025 20:39

سوشل میڈیا پر’’فیلڈ مارشل فاتح حق عاصم منیر‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2025ء)وفاقی حکومت کی جانب سے جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل عہدے پر تقرری کے بعد سوشل میڈیا پر ’’فیلڈ مارشل فاتح حق عاصم منیر‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔فیلڈ مارشل عہدے کی تقرری پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات دیے گئے۔

(جاری ہے)

عوام نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ ٹرینڈ ہر پاکستانی کے دل کی آواز اور اپنے سپہ سالار سے محبت کی عکاس ہے۔پاک فوج نے آرمی چیف کی قیادت میں بھارتی جارحیت پر 10 مئی کی صبح جارحانہ جواب دیا تھا جس پر دشمن جنگ بندی پر مجبور ہوا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات