Live Updates

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ٹوٹل کوالٹی مینجمنٹ اور جغرافیائی اشاریہ پر سیمینار کا انعقاد

بدھ 21 مئی 2025 21:40

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ''ٹوٹل کوالٹی مینجمنٹ اور جغرافیائی اشاریہ''کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق سیمینار میں طلبہ اور ماہرین تعلیم نے بھرپور شرکت کی۔سیمینار میں نیوٹک کے ڈائریکٹر جنرل حیدر عباس نے پاکستان میں ہنر کی ترقی پر تفصیلی گفتگو کی۔

(جاری ہے)

اپنی گفتگو میں قومی ترقی اور معاشی نمو کے لیے ہنر کی بہتری کے کردار پر زور دیا۔ انٹلیکچوئل پراپرٹی ایکسپرٹس کنسلٹنسی (IPEC) کی سی ای او ڈاکٹر نور عاصفیہ اعوان نے ٹوٹل کوالٹی مینجمنٹ (ٹی کیو ایم) اور جغرافیائی اشاریہ (جی آئی) پر تبادلہ خیال کیا اور تنظیمی معیار کو بہتر بنانے ، علاقائی مصنوعات کی دانشورانہ ملکیت کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔سیمینار میں شعبہ اکنامکس کے سربراہ ڈاکٹر جمال حسین نے اقتصادی اور کاروباری ترقی کے لیے اہم مسائل پر علم کے تبادلے کو فروغ دینے کے عزم کو اجاگر کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات