پنجاب پولیس ملازمین کے بچوں کے علاج کیلئے مزید 24 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

جمعرات 22 مئی 2025 10:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین کے بچوں کے علاج کیلئے مزید 24 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجا ب پولیس کے مطابق اے ایس آئی ناصر محمود کو بیٹے کے کینسر کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے ،کانسٹیبل ظہیر احمد کو بیٹے کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے 10 لاکھ روپے،کانسٹیبل نقاش عابد کو بیٹے کے علاج معالجے کیلئے 2 لاکھ روپے ، نائب قاصد محمد ظفر کو بیٹے کے بلڈ کینسر کے علاج کیلئے ایک لاکھ روپے ، کانسٹیبل مبشرعلی، نائب قاصد محمد عارف کو بچوں کے علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے دئیے گئے۔

آئی جی پنجاب نے مذکورہ بالا رقم ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی سکروٹنی و منظوری کے بعد جاری کی۔

متعلقہ عنوان :