وزیراعلیٰ پنجاب کے مویشی پال کسانوں کیلئے 11 ارب روپے کے لائیو سٹاک کارڈ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا باضابطہ آغاز

جمعرات 22 مئی 2025 15:15

وزیراعلیٰ پنجاب کے مویشی پال کسانوں کیلئے 11 ارب روپے کے لائیو سٹاک ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) فیصل آباد سمیت وزیراعلیٰ پنجاب کے مویشی پال کسانوں کیلئے 11 ارب روپے کے لائیو سٹاک کارڈ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا باضابطہ آغاز کر دیاگیاہے جو15 جون تک جاری رہے گااورمذکورہ دوسرے مرحلے میں 30 فیصد رقم کیش میں نکلوائی جائے گی جبکہ وہ رجسٹرڈ ڈیلرز سے ونڈا، سائلج، منرل مکسچر کی خریداری کیلئے1.35 لاکھ سے 5.40 لاکھ روپے تک بلاسود قرضے حاصل کر سکتے ہیں اور اس قرض کی واپسی کی مدت 6 ماہ اور سود صفر فیصد ہو گا۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ مویشی پال کسانوں کے لیے پنجاب کا رہائشی اورشناختی کارڈفعال، موبائل سم، صاف کریڈٹ ہسٹری، تصدیق نادرا، نیکٹا،ای سی آئی بی کے ذریعے رجسٹریشن کا ہو نا بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کسان اپنا شنا ختی کارڈ نمبر بذریعہ ایس ایم ایس 8070نمبرپر لکھ کر بھیجیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مزید معلومات کیلئے ہیلپ لائن08000-9211 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر لائیوسٹاک کارڈ مویشی پال کسانوں کو جاری کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا یہ اقدام کسانوں کے معاشی استحکام اور زراعت کی ترقی کے لئے ایک انقلابی قدم ہے۔