Live Updates

بنگلادیش کیخلاف کیوں سکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی کو شامل نہ کیے جانے کی وجہ سامنے آگئی

3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں بابر اعظم، رضوان اور شاہین کو 16 رکنی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 22 مئی 2025 12:22

بنگلادیش کیخلاف کیوں سکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی کو شامل نہ کیے جانے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 مئی 2025ء ) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی بنگلادیش کیخلاف سیریز سے ازخود دستبردار ہونے کی اطلاعات ہیں۔ 
ایکسپریس نیوزکے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بنگلا دیش کے دورہ سے چند روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ عہدیدار سے رابطہ کرکے کہا تھا کہ وہ آرام کرنا چاہتے ہیں۔

شاہین کا کہنا تھا کہ میری جگہ بنگلا دیش کیخلاف سیریز میں کسی نوجوان کھلاڑی کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا جائے۔

(جاری ہے)

 

قبل ازیں گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کیخلاف 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، جس میں حیران کُن طور پر بابراعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی کے نام شامل نہیں تھے۔ 
اسی طرح پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود سفیان مقیم کو کمزور حریف بنگلادیش کیخلاف موقع نہیں دیا گیا تھا، جس پر فینز نے سلیکشن کمیٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔                                                                                                                             
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات