Live Updates

زرعی یونیورسٹی پشاورفیکلٹی آف بزنس مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر سائنس امتحانات

جمعرات 22 مئی 2025 17:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) زرعی یونیورسٹی پشاور کے فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر سائنس کے انسٹیٹیوٹس آف بزنس مینجمنٹ اور کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام بی بی اے (آنرز)، بی ایس کمپیوٹر سائنس اور بی ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مختلف سمسٹرز کے امتحانات منعقد کئے ہیں. گزشتہ روز وائس چانسلر پروفیسر ایمرئٹس ڈاکٹر جہان بخت نے بی ایس کمپیوٹر سائنس کے امتحانی ہالوں کا دورہ کیا. اس موقع پر ڈائریکٹر کلائمٹ چینج سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ہمایون خان اور انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر ارشد خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

جہاں پر وائس چانسلر پروفیسر ایمرئٹس ڈاکٹر جہان بخت نے طلباء کو سازگار ماحول میں امتحان دینے کے عمل کا تفصیلی جائزہ لینے کے علاوہ نگرانی پر مامور امتحانی عملے کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں اور منعقدہ امتحانات پر اطمینان کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ شفاف امتحانات اور فرض شناسی ہماری اولین ترجیح ہے، پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے ہمیں باصلاحیت نوجوانوں کی ضرورت ہے جو اپنی محنت کے بل بوتے پر آگے بڑھیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات