Live Updates

بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دبائو تشکیل، ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان

ہوا کے کم دبائو کا سسٹم کراچی سے تقریبا 1075 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے،محکمہ موسمیات

جمعرات 22 مئی 2025 17:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)بحیرہ عرب کے مشرقی وسطی حصے میں ہوا کا کم دبائو تشکیل پاگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے کم دبائو کا سسٹم کراچی سے تقریبا 1075 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہ سسٹم اگلے 36 گھنٹوں کے دوران مزید شدت اختیار کرکے ڈپریشن بن سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ابتدائی طور پر یہ سسٹم شمال کی جانب حرکت کرے گا، فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو سسٹم سے کوئی خطرہ نہیں۔محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر اس سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات