Live Updates

خضدار میںسکول بس پر حملہ پاسبان وطن پاکستان کی شدید مذمت بھارت ذمہ دارہے

معصوم بچوں کالہو انڈیا کو قیمت چکانی پڑے گی انڈیا اتنا بزدل ہو چکا ہے اب وہ معصوم سکول کے بچوں کو اپنا نشانہ بنا رہا ہے۔طاہر کھوکھر

جمعرات 22 مئی 2025 17:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء) پاسبان وطن پاکستان کے مرکزی صدر محمد طاہر کھوکھر نے خضدار میں اسکول بس پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے انسان نہیں بلکہ درندہ صفت عناصر ہیںجنہیں کسی صورت معافی نہیں دی جا سکتی انہوں نے کہا کہ یہ حملہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے خضدار میں پیش آنے والے اس اندوہناک واقعے میں تین معصوم بچے سمیت متعدد افراد شہید ہوئے حملے کا نشانہ بننے والی بس بچوں کو اسکول لے جا رہی تھی جب دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کر دیا واقعے نے پورے ملک کو غم اور غصے کی کیفیت میں مبتلا کر دیا ہے طاہر کھوکھر نے کہا کہ اس دہشت گردی کے پیچھے بھارت کے اسپانسرڈ عناصر ملوث ہیں جو پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے درپے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت نے جنگی شکست کے بعد اب خفیہ راستوں سے پاکستان کے اندر تخریبی کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور کالعدم تنظیموں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ بھارتی حکومت دہشت گرد تنظیموں کو عسکری تربیت، جدید اسلحہ اور فنڈز فراہم کر کے خطے کے امن کو تہہ و بالا کر رہی ہے۔انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ بھارت کی کھلی مداخلت اور دہشت گردوں کی سرپرستی کے ناقابلِ تردید شواہد عالمی فورمز اور میڈیا کے سامنے پیش کیے جائیں تاکہ بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو سکے عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کی اس ریاستی دہشت گردی کا سخت نوٹس لے۔

طاہر کھوکھر نے افواجِ پاکستان سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن جاری رکھیں اور عوام بالخصوص معصوم بچوں کی جان و مال کا مکمل تحفظ یقینی بنائیں پوری قوم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور اس دکھ کی گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ حملہ بھارتی ریاستی پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستان کو داخلی طور پر غیر مستحکم کرنا ہے لیکن قوم اور ریاستی ادارے متحد ہیں اور دشمن کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد پاکستان کے شہریوں پر قاتلانہ حملوں میں ملوث ہیںجنہیں عسکری تربیت، اسلحہ اور مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے معصوم بچوں کالہو انڈیا کو قیمت چکانی پڑے گی انڈیا اتنا بزدل ہو چکا ہے اب وہ معصوم سکول کے بچوں کو اپنا نشانہ بنا رہا ہے پوری قوم متحد اور فوج کے ساتھ انتشار پیدا کرنے کی بھارتی سازشیں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے ملک کے لیئے ہم ایک ہیں ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات