Live Updates

اگر نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہوا تو یہ حملے ہوتے رہیں گے،ایمل ولی

کیا ہم بھی الزام تراشی شروع کر دیں ،کیا ہم الزام لگا کر آگے بڑھیں،ہماری آنکھیں کب کھلیں گی، سینٹ میں خطاب

جمعرات 22 مئی 2025 17:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اے پی ایس پشاور کے بعد نیشنل ایکشن پلان دیا جو بہترین پلان ہے۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی نے کہا کہ کیا ہم بھی الزام تراشی شروع کر دیں ،کیا ہم الزام لگا کر آگے بڑھیں،ہماری آنکھیں کب کھلیں گی۔

(جاری ہے)

اے این پی رہنما نے موجودہ کشیدہ صورتحال پر کہا کہ اے پی ایس کے بچوں کو بلوچستان میں مارا جا رہا ہے، وزیرستان کے بچوں کا بھی کیس اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ ان افسران سے پوچھا جائے گا جنہوں نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کیا، ہمیں آئین پر عمل کرنا ہوگا۔ایمل ولی نے کہا کہ لوگوں کو شکایات ہیں، آج بھی قومیں ہیں جو امن کی طلب گار ہیں، یہ امن ہمیں اپنا دفاعی ادارہ دے گا۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے لوگ پراکسی جنگ سے تنگ آگئے ہیں،لوگوں کی اصل شکایات کو حل کرنا ہوگا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات